ٹرمپ انتظامیہ اسرائیل کی سکیورٹی امداد جاری رکھے گی: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ


تین امریکی اور اسرائیلی اہلکاروں نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ آئندہ برسوں میں بھی اسرائیل کو سکیورٹی امداد فراہم کرتی رہے گی۔


یہ بات ٹرمپ کے اس بیان کے باوجود سامنے آئی ہے، جو انہوں نے وسط مدتی انتخابات کے دن دیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ واشنگٹن 2026 کے اختتام تک امداد روک دے گا۔


ایک اسرائیلی اہلکار نے انکشاف کیا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کئی ماہ سے ایک نئے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر مذاکرات کر رہے ہیں، جس کا مقصد امداد کو بتدریج کم کرنا ہے، جو اس وقت سالانہ تقریباً 4 ارب ڈالر ہے۔


ایک اسرائیلی اہلکار نے واضح کیا کہ زیر بحث تجاویز میں امداد کو پانچ سے دس سال کے عرصے میں مرحلہ وار مکمل طور پر ختم کرنا شامل ہے۔نئی مفاہمتی یادداشت پر ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا۔


اہلکار کے مطابق ٹرمپ کے حالیہ بیانات نے دونوں فریقوں کو حیران کر دیا اور واشنگٹن کو اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ امریکی امداد کے خاتمے کی رفتار تیز کرنے کا مطالبہ کرے۔






بھارت سمٹ: ’جمہوریت 2014 میں ہی ختم ہو گئی تھی‘، راہل گاندھی کا بی جے پی پر براہ راست حملہ


قومی آواز بیورو

قومی آواز بیورو


لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز تلنگانہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں اب جمہوریت باقی نہیں رہی ہے۔ انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کا جمہوری نظام 2014 میں ہی ختم ہو گیا تھا اور سیاست و انتخابی ماحول میں بڑی تبدیلیوں کے سبب اپوزیشن تقریباً ایک دہائی تک صدمے کی کیفیت میں رہی۔‘‘



راہل گاندھی نے یہ بیان حیدرآباد میں ’بھارت سمٹ 2026‘ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد اپوزیشن کو ابتدا میں یہ سمجھنے میں دشواری ہوئی کہ ہندوستانی سیاست میں آخر ہو کیا رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’2014 میں ہم نے بالکل مختلف نوعیت کا انتخاب دیکھا۔ ایسا کچھ جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ سیاسی نظام میں لاکھوں کروڑ ڈالر لگائے گئے۔ ایک بالکل نئی طرز کی انتخابی مہم چلائی گئی۔ یہ ایک طرح کا سیاسی ڈرامہ تھا، جس کا تجربہ ہم نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سخت مقابلے اور مخلوط حکومتوں کا عادی انتخابی نظام اچانک بدل گیا، جس کے نتیجے میں اپوزیشن پارٹیاں تقریباً ایک دہائی تک صدمے کی کیفیت میں رہیں۔






اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’اگر میں یہ کہوں کہ اپوزیشن صدمے میں نہیں تھی تو یہ جھوٹ ہوگا۔ ہم صدمے میں تھے۔ ایک سال یا دو سال کے لیے نہیں بلکہ پوری ایک دہائی تک۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس اور دوسری اپوزیشن پارٹیوں نے سیاسی تبدیلیوں کو سمجھنے کے لیے ریاستوں میں انتخابی نتائج کی جانچ شروع کر دی ہے۔ مہاراشٹر کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن کو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں تقریباً یکساں ووٹ ملے تھے، لیکن نتائج بالکل مختلف تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’دونوں انتخابات کے درمیان 3 ماہ کے دوران ووٹر لسٹ میں 70 لاکھ نئے ووٹرز کے نام شامل کیے گئے اور ان میں سے ہر ایک نے بی جے پی کو ووٹ دیا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں آپ کو ہر ریاست سے ایسی ہی مثالیں دے سکتا ہوں۔ کانگریس نے تفصیلات کی جانچ کی اور اپنے خدشات کو درست ثابت کرنے کے لیے ثبوت بھی حاصل کیے۔ ہم نے جو کچھ پایا اور ثابت کیا ہے، وہ یہ ہے کہ ہندوستان میں حقیقتاً اب جمہوریت باقی نہیں رہی ہے۔‘‘



اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے ہندوستان میں حکمراں پارٹی پر طنز کرتے ہوئے اسے فاشسٹ قرار دیا۔ انہوں نے 2 طرح کے لوگوں کے درمیان فرق واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایک گروپ کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں اور ان کے پاس ہر سوال کا جواب موجود ہے، جبکہ دوسرے گروپ میں ایسے لوگ شامل ہیں جو تجسس رکھتے ہیں، دوسروں کی بات سنتے ہیں اور اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلی قسم کے لوگ کاروبار، تعلیمی دنیا اور سیاست میں پائے جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو یقین ہوتا ہے کہ انہیں سب کچھ معلوم ہے۔ سیاست میں ہم ایسے لوگوں کو فاشسٹ کہتے ہیں۔





موجودہ سیاسی حالات کو ان 2 گروپوں کے درمیان لڑائی قرار دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران جن لوگوں کو وہ فاشسٹ کہتے ہیں، وہ عوامی مکالمے پر حاوی رہے، جبکہ بیشتر لوگ الجھن اور صدمے کی کیفیت میں یہ سب دیکھتے رہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’جیسے ہی ہم براہ راست لوگوں کے درمیان گئے، ہمیں زبردست ردعمل ملا۔ یہی ہمارا سبق تھا۔ ہم صرف موجودہ وقت کے لیے نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ ہماری لڑائی ماضی، حال اور مستقبل کے لیے ہے۔ کانگریس نے ہماری آزادی کے لیے جدوجہد کی۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہمیں احساس ہوا کہ ہماری تاریخ مہاتما گاندھی سے بھی بہت آگے تک پھیلی ہوئی ہے۔ ہمیں وہ 2 سیاسی ہتھیار ملے جن کا انہوں نے استعمال کیا تھا، یعنی سچائی اور عدم تشدد۔ مجھے احساس ہوا کہ موجودہ حالات میں یہی سب سے طاقتور ہتھیار ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’جھوٹ کام نہیں آیا، نفرت، تشدد اور خوف بھی کارگر ثابت نہیں ہوئے۔ محبت، سچائی اور عدم تشدد نے کام کیا، جس کے نتیجے میں ہماری پوری گفتگو کا رخ رحم دلی کی طرف مڑ گیا۔ ہم نے محبت، رحم دلی اور دوسروں کی بات سننے سے شروعات کی۔‘‘



اس دوران راہل گاندھی نے ان بین الاقوامی مندوبین اور لیڈران سے معذرت کا اظہار کیا، جنہیں ’بھارت سمٹ 2026‘ میں شرکت کرنی تھی، لیکن انہیں ہندوستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں ان متعدد مندوبین اور لیڈران سے معذرت کرنا چاہتا ہوں جنہیں اس پروگرام میں شرکت کرنی تھی، لیکن ہندوستانی حکومت نے انہیں یہاں آنے کی اجازت نہیں دی۔ میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔ یہ ہماری غلطی نہیں ہے، لیکن اس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ ہم اپنے ملک میں کن حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘





ریپبلکن سینیٹر نے ایران جنگ کو کانگریس میں شکست کا ذمہ دار ٹھہرانے پر وینس کا مذاق اڑایا


لوئیزیانا سے ریپبلکن سینیٹر جان کینیڈی نے نائب صدر جے ڈی وینس کے ان بیانات پر تنقید کی ہے، جن میں انہوں نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کی شکست کی وجہ ایران کے ساتھ جنگ کو قرار دیا تھا۔


کینیڈی نے زور دے کر کہا کہ پارٹی کی وسیع انتخابی شکست کے اسباب اس سے کہیں زیادہ گہرے ہیں۔


کینیڈی نے جمعرات کو سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ نے شاید جزوی طور پر ریپبلکنز کے نقصان میں کردار ادا کیا ہو، لیکن انہوں نے اس بات کو خارج از امکان قرار دیا کہ یہ مختلف ریاستوں میں ریپبلکن امیدواروں کی شکست کی بنیادی وجہ تھی۔


انہوں نے وینس کو تلخ لہجے میں مخاطب کرتے ہوئے کہا: میرا مطلب ہے، کریک پینا بند کرو، جو اس وضاحت پر طنز تھا، جسے وہ غیر حقیقت پسندانہ سمجھتے ہیں۔



وینس نے انتخابات کے بعد ایکس پلیٹ فارم پر ایک طویل تبصرہ پوسٹ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ہماری شکست کی وجہ جنگ ہے۔کینیڈی نے، جو انتخابات سے پہلے خبردار کر چکے تھے کہ ریپبلکنز کو مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے سے نمٹنے کے لیے اقدام کرنا ہوں گے، کہا کہ معاشی حالات ان کی پارٹی کی شکست کی بنیادی وجوہات میں سے ایک تھے۔


ان کے مطابق ڈیموکریٹس امریکیوں کو درپیش معاشی دباؤ کو تسلیم کرنے اور اس پر بات کرنے میں کہیں زیادہ، بہت واضح فرق کے ساتھ، کامیاب رہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے کہہ چکے ہیں کہ مہنگائی سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی اور کینیڈی کے نزدیک یہ بات درست ہے، لیکن انہوں نے زور دیا کہ اب معیشت ٹرمپ کی ذمہ داری ہے۔


کینیڈی نے کہا: ہو سکتا ہے اس بچے کو انہوں نے جنم نہ دیا ہو، لیکن اس کی پرورش کی ذمہ داری ان پر ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکی حقیقی معاشی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔ایران کے ساتھ جنگ اور معیشت ٹرمپ کی کارکردگی کے جائزوں میں سب سے کمزور پہلوؤں میں شامل رہے ہیں، تاہم مہنگائی اور بڑھتے ہوئے اخراجاتِ زندگی ان کے لیے سب سے منفی معاملہ رہے، حالانکہ یہی 2024 میں ان کی انتخابی مہم کا مرکزی محور تھے۔


انتخابات کے بعد ''اکانومسٹ/یوگوو'' کے ایک سروے سے ظاہر ہوا کہ 67 فیصد امریکی ٹرمپ کے معیشت سے نمٹنے کے طریقے سے متفق نہیں، جبکہ 61 فیصد نے ان کی خارجہ پالیسی سے عدم اتفاق کا اظہار کیا۔


جنگ کے اثرات معاشی حالات کے ساتھ مل گئے، کیونکہ اس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا، جو سال کے بیشتر حصے میں بلند رہیں۔


ٹرمپ نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ جنگ چند ہفتوں میں ختم ہو جائے گی، لیکن فروری کے اواخر میں شروع ہونے والا یہ تنازع اب تک کسی تصفیے کے بغیر جاری ہے۔


ان معاملات نے ریپبلکنز کے لیے مشکل انتخابی ماحول پیدا کرنے میں کردار ادا کیا، کیونکہ ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان میں 40 سے زائد نشستیں اور سینیٹ میں کم از کم 8 نشستیں چھیننے میں کامیاب رہے، جبکہ ایک نشست پر مقابلہ ابھی جاری ہے۔انتخابات ختم ہونے کے بعد دونوں جماعتوں نے 2028 کے صدارتی انتخاب کی تیاری شروع کر دی ہے اور وینس کو ریپبلکن پارٹی کی طرف سے سب سے نمایاں ممکنہ امیدواروں میں شمار کیا جا رہا ہے۔


تاہم کینیڈی نے کہا کہ نائب صدر نے انتخابات کے بعد پارٹی کی شکست کی جو توجیہ پیش کی، اس سے اپنے سیاسی عزائم کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا۔


ریپبلکن سینیٹر نے مستقبل میں صدارتی دوڑ میں شامل ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا، لیکن زور دیا کہ ان کا موجودہ منصوبہ سینیٹ کی رکنیت کے لیے دوبارہ انتخاب لڑنا ہے۔


انٹرویو میں انہوں نے کہا: مجھے نہیں معلوم کیسی، میرا ارادہ دوبارہ سینیٹ کے لیے انتخاب لڑنے کا ہے، لیکن یہاں حالات دن بدن زیادہ عجیب ہوتے جا رہے ہیں۔




بھارت سمٹ: ’جمہوریت 2014 میں ہی ختم ہو گئی تھی‘، راہل گاندھی کا بی جے پی پر براہ راست حملہ

قومی آواز بیورو

قومی آواز بیورو


لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز تلنگانہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں اب جمہوریت باقی نہیں رہی ہے۔ انھوں نے مرکز کی مودی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کا جمہوری نظام 2014 میں ہی ختم ہو گیا تھا اور سیاست و انتخابی ماحول میں بڑی تبدیلیوں کے سبب اپوزیشن تقریباً ایک دہائی تک صدمے کی کیفیت میں رہی۔‘‘



راہل گاندھی نے یہ بیان حیدرآباد میں ’بھارت سمٹ 2026‘ سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ انھوں نے کہا کہ 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد اپوزیشن کو ابتدا میں یہ سمجھنے میں دشواری ہوئی کہ ہندوستانی سیاست میں آخر ہو کیا رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’2014 میں ہم نے بالکل مختلف نوعیت کا انتخاب دیکھا۔ ایسا کچھ جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ سیاسی نظام میں لاکھوں کروڑ ڈالر لگائے گئے۔ ایک بالکل نئی طرز کی انتخابی مہم چلائی گئی۔ یہ ایک طرح کا سیاسی ڈرامہ تھا، جس کا تجربہ ہم نے پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سخت مقابلے اور مخلوط حکومتوں کا عادی انتخابی نظام اچانک بدل گیا، جس کے نتیجے میں اپوزیشن پارٹیاں تقریباً ایک دہائی تک صدمے کی کیفیت میں رہیں۔





اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’اگر میں یہ کہوں کہ اپوزیشن صدمے میں نہیں تھی تو یہ جھوٹ ہوگا۔ ہم صدمے میں تھے۔ ایک سال یا دو سال کے لیے نہیں بلکہ پوری ایک دہائی تک۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کانگریس اور دوسری اپوزیشن پارٹیوں نے سیاسی تبدیلیوں کو سمجھنے کے لیے ریاستوں میں انتخابی نتائج کی جانچ شروع کر دی ہے۔ مہاراشٹر کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن کو لوک سبھا اور ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں تقریباً یکساں ووٹ ملے تھے، لیکن نتائج بالکل مختلف تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’دونوں انتخابات کے درمیان 3 ماہ کے دوران ووٹر لسٹ میں 70 لاکھ نئے ووٹرز کے نام شامل کیے گئے اور ان میں سے ہر ایک نے بی جے پی کو ووٹ دیا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں آپ کو ہر ریاست سے ایسی ہی مثالیں دے سکتا ہوں۔ کانگریس نے تفصیلات کی جانچ کی اور اپنے خدشات کو درست ثابت کرنے کے لیے ثبوت بھی حاصل کیے۔ ہم نے جو کچھ پایا اور ثابت کیا ہے، وہ یہ ہے کہ ہندوستان میں حقیقتاً اب جمہوریت باقی نہیں رہی ہے۔‘‘



اپنی تقریر کے دوران راہل گاندھی نے ہندوستان میں حکمراں پارٹی پر طنز کرتے ہوئے اسے فاشسٹ قرار دیا۔ انہوں نے 2 طرح کے لوگوں کے درمیان فرق واضح کرتے ہوئے کہا کہ ایک گروپ کے لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں اور ان کے پاس ہر سوال کا جواب موجود ہے، جبکہ دوسرے گروپ میں ایسے لوگ شامل ہیں جو تجسس رکھتے ہیں، دوسروں کی بات سنتے ہیں اور اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلی قسم کے لوگ کاروبار، تعلیمی دنیا اور سیاست میں پائے جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو یقین ہوتا ہے کہ انہیں سب کچھ معلوم ہے۔ سیاست میں ہم ایسے لوگوں کو فاشسٹ کہتے ہیں۔





موجودہ سیاسی حالات کو ان 2 گروپوں کے درمیان لڑائی قرار دیتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران جن لوگوں کو وہ فاشسٹ کہتے ہیں، وہ عوامی مکالمے پر حاوی رہے، جبکہ بیشتر لوگ الجھن اور صدمے کی کیفیت میں یہ سب دیکھتے رہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’جیسے ہی ہم براہ راست لوگوں کے درمیان گئے، ہمیں زبردست ردعمل ملا۔ یہی ہمارا سبق تھا۔ ہم صرف موجودہ وقت کے لیے نہیں لڑ رہے ہیں بلکہ ہماری لڑائی ماضی، حال اور مستقبل کے لیے ہے۔ کانگریس نے ہماری آزادی کے لیے جدوجہد کی۔ بھارت جوڑو یاترا کے دوران ہمیں احساس ہوا کہ ہماری تاریخ مہاتما گاندھی سے بھی بہت آگے تک پھیلی ہوئی ہے۔ ہمیں وہ 2 سیاسی ہتھیار ملے جن کا انہوں نے استعمال کیا تھا، یعنی سچائی اور عدم تشدد۔ مجھے احساس ہوا کہ موجودہ حالات میں یہی سب سے طاقتور ہتھیار ہیں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’جھوٹ کام نہیں آیا، نفرت، تشدد اور خوف بھی کارگر ثابت نہیں ہوئے۔ محبت، سچائی اور عدم تشدد نے کام کیا، جس کے نتیجے میں ہماری پوری گفتگو کا رخ رحم دلی کی طرف مڑ گیا۔ ہم نے محبت، رحم دلی اور دوسروں کی بات سننے سے شروعات کی۔‘‘



اس دوران راہل گاندھی نے ان بین الاقوامی مندوبین اور لیڈران سے معذرت کا اظہار کیا، جنہیں ’بھارت سمٹ 2026‘ میں شرکت کرنی تھی، لیکن انہیں ہندوستان آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں ان متعدد مندوبین اور لیڈران سے معذرت کرنا چاہتا ہوں جنہیں اس پروگرام میں شرکت کرنی تھی، لیکن ہندوستانی حکومت نے انہیں یہاں آنے کی اجازت نہیں دی۔ میں ان سے معافی مانگتا ہوں۔ یہ ہماری غلطی نہیں ہے، لیکن اس سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ ہم اپنے ملک میں کن حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔‘‘




ایران میں پھنسے ہندوستانی ملاح کی جلد وطن واپسی ہوگی، وزارت خارجہ نے جاری کیا ایمرجنسی سرٹیفکیٹ


قومی آواز بیورو

قومی آواز بیورو


ایران میں پھنسے ہندوستانی ملاح کی وطن واپسی کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ ہندوستانی ملاح اکشے ہریش کو ایمرجنسی سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے مطابق اکشے نے 9 نومبر کو تہران واقع ہندوستانی مشن سے رابطہ کیا تھا۔ وہ 2025 میں جاپان سے ایک تجارتی جہاز پر سوار ہوئے تھے۔ جہاز کے ایران کے چابہار بندرگاہ پہنچنے پر ہندوستانی ملاح کو بتایا گیا کہ ان کا پاسپورٹ اور سی ڈی سی (کنٹینیوس ڈسچارج سرٹیفکیٹ) کھو گیا ہے، جس کے بعد انہیں جہاز سے اتار دیا گیا۔ ہندوستانی مشن نے کمپنی اور جہاز کے مالک سے رابطہ کر دستاویزات سے متعلق کارروائی مکمل کرائی۔ اب ان کی جلد ہندوستان واپسی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔



وزارت خارجہ نے بتایا کہ 19واں ’پرواسی بھارتیہ دیوس‘ کانفرنس 7 سے 9 جنوری 2027 تک کولکاتہ میں منعقد ہوگی۔ وزیر اعظم مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے، جبکہ صدر جمہوریہ اختتامی اجلاس میں شریک ہوں گی۔ کانفرنس میں نوجوان تارکین وطن کو وطن سے جوڑنے، سرمایہ کاری، کاروبار، اختراع اور خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوعات پر خصوصی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔




پاکستان میں منعقد ہونے والی چوتھی بین الاقوامی پنجابی کانفرنس میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو مدعو کیے جانے کے معاملے پر وزارت خارجہ نے کہا کہ بیرونی ممالک سے متعلق معاملات میں قومی پالیسی پر عمل کرنا ضروری ہے۔ بیرون ملک سفر کے لیے سیاسی منظوری وزارت کی مجموعی پالیسی کی بنیاد پر طے کی جاتی ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے حوالے سے ہندوستان کا موقف سب کے سامنے واضح ہونا چاہیے۔

یو اے ای میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 14 افراد کی موت کی خبر پر رندھیر جیسوال نے کہا کہ انہیں بھی اس واقعہ کی اطلاع ملی ہے۔ ہندوستانی مشن سے رابطہ کر کے مرنے والوں اور واقعہ سے متعلق تفصیلی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔ تفصیلی معلومات ملنے کے بعد انہیں شیئر کیا جائے گا۔ یوکرین میں پھنسے ہندوستانی شہری کی بحفاظت واپسی کے لیے ہندوستانی حکومت یوکرین کے رابطے میں ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق ہندوستانی افسران اس شہری سے مل چکے ہیں اور اس کی صورتحال سے متعلق معلومات حاصل کر لی گئی ہے۔ ہندوستان کی کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد وطن واپس لوٹ سکے۔