*دونوں کمیونٹیز اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو اعتماد میں لے کر مورین کٹے اپنی پرانی جگہ پر ہی تعمیر ہوگا: اتر کنڑا ڈپٹی کمشنر*
بھٹکل نیوز ڈاٹ کام | ایڈیٹر ڈیسک 03/06/2026
اتر کنڑا ضلع کی ڈپٹی کمشنر محترمہ لکشمی پریا صاحبہ نے گزشتہ رات جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں واضح کیا ہے کہ مورین کٹے کے تعلق سے جاری تنازعہ کو باہمی گفت و شنید اور مفاہمت کے ذریعے حل کر لیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق بھٹکل کی دونوں کمیونٹیز کے ذمہ داران اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کو اعتماد میں لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مورین کٹے کو اسی مقام پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا جہاں وہ پہلے موجود تھا۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعمیراتی عمل مقامی انتظامیہ کی نگرانی میں انجام دیا جائے گا اور تمام متعلقہ فریقین کی رضامندی سے کام کو آگے بڑھایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے مورین کٹے کے مقام اور اس کی تعمیر کے تعلق سے تنازعہ چل رہا تھا، تاہم ضلعی انتظامیہ کی مداخلت اور مختلف فریقین کے درمیان مذاکرات کے بعد اب اس مسئلے کا خوش اسلوبی سے حل نکال لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں مجلسِ اصلاح و تنظیم بھٹکل کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔ تنظیم کے صدر نے بھٹکل نیوز ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے اس فیصلے اور تنازعہ کے حل کی تصدیق کی ہے۔
مقامی عوام کی جانب سے امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس فیصلے کے بعد علاقے میں مکمل ہم آہنگی برقرار رہے گی اور نیشنل ہائی وے کا تعمیراتی کام جلد شروع کیا جائے گا
اللہ تعالیٰ کرے کہ بھٹکل میں امن، بھائی چارہ اور خوشحالی کی فضا ہمیشہ قائم رہے۔ آمین۔
visit: www.bhatkalnews.com

0 تبصرے