🌙

اللّٰهُمَّ بَلِّغْنَا رَمَضَانَ

*کیا اس مرتبہ پوری دنیا میں رمضان ایک ساتھ ہوگا؟*

 *بھٹکل نیوز ڈاٹ کام کی خصوصی و تحقیقی رپورٹ*


چاند کی پیدائش:

ماہرینِ فلکیات کے مطابق 17 فروری 2026 بروز منگل شام تقریباً 5:30 بجے نیا چاند پیدا ہونے کی توقع ہے۔

لیکن صرف چاند کی پیدائش کافی نہیں ہوتی، بلکہ اس کا غروبِ آفتاب کے بعد افق پر موجود رہنا اور قابلِ رؤیت ہونا ضروری ہوتا ہے۔

 بھٹکل میں مغرب کی اذان تقریباً 6:40 بجے ہے۔

جبکہ چاند غروب تقریباً 6:35 چھ بج کر 35 منٹ پر ہوگا

یعنی چاند سورج سے پہلے غروب ہو جائے گا، اس لیے نظر آنے کے امکانات بہت کم ہوں گے۔ اس وقت چاند زیرو اشاریہ کچھ ڈگری پر رہے گا.

جبکہ کل بدھ کے دن چاند سورج کے غروب ہونے کے تقریبا ایک گھنٹے تک رہے گا اور وہ 11 ڈگری پر ہوگا۔ 

*مختلف ممالک کی صورتِ حال 🇸🇦 سعودی عرب:*

 سعودی عرب میں رویتِ ہلال کا فیصلہ شرعی کمیٹی کرتی ہے۔

اگر 17 فروری کو چاند نظر نہ آئے تو وہاں بھی 30 شعبان مکمل ہوگا اور پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

🇦🇪 متحدہ عرب امارات

 امارات میں بھی فلکی حساب کے ساتھ باقاعدہ رؤیت کا اعلان کیا جاتا ہے۔

اگر منگل کو چاند نظر نہ آئے تو جمعرات سے رمضان شروع ہوگا۔

🇧🇭 بحرین & 🇶🇦 قطر

 ان ممالک میں بھی عمومی طور پر سعودی عرب کے اعلان کی پیروی کی جاتی ہے۔

لہٰذا اگر سعودی عرب میں چاند نظر نہ آیا تو یہاں بھی جمعرات ہی پہلا روزہ ہوگا۔

🇮🇳 ہندوستان اور بھٹکل کی صورتِ حال:

اس وقت پورا ملک بھٹکل اور کیرلا سے ایک دن پیچھے چل رہا ہے۔

ہندوستان میں اگر 18 فروری بدھ کی شام چاند نظر آ جائے تو جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا.

چونکہ بدھ شام غروب افتاب تک چاند کو پیدا ہوئے تقریبا 25 گھنٹے گزر چکے ہوں گے اور 25 گھنٹوں والا چاند تقریبا 11 ڈگری پر ہوگا یہ بہت باریک ہوگا اور ممکن ہے نظر ا جائے۔اگر چاند نظر نہ آئے تو ملک ہندوستان کے تمام بڑے شہروں میں بشمول دہلی جمعہ کو پہلا روزہ ہوگا۔ ممکن ہے جمعرات کو ہی پہلا روزہ ہو۔

چونکہ بھٹکل میں 29 شعبان آج ہی مکمل ہو رہا ہے،اور رویت ثابت نہ ہو اور قاضی صاحبان کا اعلان نہ ہو تو اس حساب سے جمعرات کو ہی پہلا روزہ ہوگا۔

📌 کیا واقعی پوری دنیا میں ایک ساتھ رمضان ہوگا؟

اس سال فلکی اعتبار سے ایک دلچسپ امکان موجود ہے کہ

اگر 17 فروری کو کہیں بھی چاند واضح طور پر نظر نہ آئے

اور 18 فروری کو تمام ممالک میں رؤیت ثابت ہو جائے

تو جمعرات کو دنیا کے بیشتر ممالک میں ایک ساتھ پہلا روزہ ہوسکتا ہے۔

لیکن یہ بات مکمل طور پر شرعی اعتبار سے رؤیتِ ہلال  کے سرکاری اعلانات پر منحصر ہوگی۔

✨ ایک انوکھا رمضان؟

اگر واقعی جمعرات کو پوری دنیا میں پہلا روزہ ہو جائے تو یہ ایک خوبصورت اتحاد کی علامت ہوگا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان نصیب فرمائے۔

🌙 پیشگی مبارکباد:

رمضان المبارک کی آمد پر آپ اور تمام قارئینِ بھٹکل نیوز ڈاٹ کام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

 اے اللہ! ہمارے والدین اور تمام مسلمانوں کی مغفرت فرما اور سب کو جنت الفردوس عطا فرما۔ آمین۔

17/02/2026

*www.bhatkalnews.com*