*انڈین نوا ئط کمیونٹی قطر کی جانب سے دوحہ میں استقبال رمضان پروگرام۔*
( بھٹکل نیوز ڈاٹ کام)
Indian Nawayat Community Qatar
کی جانب سے 12 فروری 2026 کو Doha میں نماز عشاء کے بعد “استقبالِ رمضان” پروگرام منعقد کیا گیا، جس کی صدارت Abdul Rub Ismailji Keppa نے کی۔
پروگرام میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے Maulana Abdul Mateen Muniri saheb شریک رہے، جبکہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے موقر وفد میں شامل
Maulana Talha Ruknuddin اور Maulana Wasiullah DF
صاحبان بھی شریک رہے۔
پروگرام کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا،
Hafiz Mohammed bin Abdul Rub Ismailji
نے رمضان کی فضیلت سے متعلق آیات کے ساتھ کی، جبکہ مہمانوں کا استقبال اور پروگرام کا تعارف جنرل سیکرٹری
Razeen Ruknuddin
نے پیش کیا۔
علماء کرام نے رمضان کی تیاری، روحانی فوائد حاصل کرنے کے طریقوں، اور دینی اداروں کی خدمت و تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ بھٹکل قوم کی ماضی و حال کی زندگی پر بصیرت افروز گفتگو بھی کی گئی۔
پروگرام میں بڑی تعداد میں کمیونٹی ممبران نے شرکت کی اور آخر میں دعا اور شکریہ کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
14/02/2026
bhatkalnews.in


0 تبصرے