محترم و مکرم

جناب محمد یونس صاحب قاضیا۔/جناب محمد ابراہیم قاضیا / و جملہ برادرانِ قاضیا

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

نہایت رنج و افسوس کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ آج بروز اتوار 15 فروری 2026 آپ کی ہمشیرہ محترمہ ساجدہ قاضیا صاحبہ اس دارِ فانی سے کوچ کرگئیں۔ اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ۔

یقیناً یہ سانحہ آپ حضرات، ان کے شوہر، بچوں اور جملہ اہلِ خانہ کے لیے انتہائی صدمہ اور آزمائش کا لمحہ ہے۔ بہن کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ایسا غم ہے جس کا مداوا الفاظ میں ممکن نہیں، تاہم ایسے کٹھن وقت میں صبر و استقامت ہی مومن کا بہترین سہارا ہے۔

ادارہ بھٹکل نیوز ڈاٹ کام اس غم کی گھڑی میں آپ کے ساتھ برابر کا شریک ہے اور مرحومہ کے انتقال پر دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، ان کی لغزشوں سے درگزر کرے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

اللہ رب العزت آپ تمام بھائیوں، بہنوں، مرحومہ کے شوہر جناب ممتاز مصبا ح صاحب ان کے بچوں اور تمام پسماندگان کو صبرِ جمیل اور اجرِ عظیم نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

والسلام

عتیق الرحمن شاہ بندری

ادارہ بھٹکل نیوز ڈاٹ کام