*دبئی احمد صدیقی اینڈ سنز کے مالک جناب عبدالمجید صدیقی کی رحلت پر*

*انجمن حامیٔ مسلمین بھٹکل کی جانب سے اہل خانہ کو  تعزیتی پیغام*

(بھٹکل نیوز ڈاٹ کام)

بھٹکل،/دمام۔  14 فروری 2026:

انجمن حامیٔ مسلمین، بھٹکل کی جانب سے احمد صدیقی اینڈ سنز کے معزز خانوادہ کو ایک تعزیتی مکتوب ارسال کیا گیا ہے، جس میں ان کے محترم سرپرست اور دیرینہ خیر خواہ جناب عبدالمجید احمد صدیقی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

انجمن کے صدر جناب محمد یونس قاضیا صاحب  نے انجمن کی جانب سے روانہ کردہ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم اپنی نیکی، شرافت اور اعلیٰ اخلاق کے سبب معاشرے میں ایک ممتاز مقام رکھتے تھے۔ انجمن کے لیے ان کی طویل المدت اور فیاضانہ خدمات کو ہمیشہ قدر و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی نیکیوں کی میراث ادارے اور سماج کے لیے ہمیشہ باعثِ تحریک بنی رہے گی۔

تعزیتی پیغام میں اللہ تعالیٰ سے دعا کی گئی ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی کوتاہیوں سے درگزر کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو اس صدمہ کی گھڑی میں صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔

انجمن حامیٔ مسلمین نے سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

14/02/2026

*www.bhatkalnews.in*