*اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل کے ۱۹۸۱-۸۲ بیچ کا پُروقار اور یادگار ری یونین*

(بھٹکل نیوز ڈاٹ کام)

الحمدللہ، بتاریخ ۱۵؍ فروری دوپہر کے وقت اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل کے ۱۹۸۱-۸۲ بیچ کے طلبہ کا ایک پروقار اور یادگار ری یونین پروگرام جالی کے کوکوس ریسٹورینٹ میں نہایت خوشگوار اور دلچسپ ماحول میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر اس بیچ کے تقریباً ۳۰ طلبہ کے علاوہ دیگر ۵ احباب اور اُس دور کے چار اساتذۂ کرام بطورِ مہمانِ خصوصی شریک رہے۔

پروگرام کا آغاز جناب قاضی عبدالباسط صاحب کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس نے محفل کو روحانی فضا سے معطر کر دیا۔ بعد ازاں جناب سلمان جوباپو صاحب (ڈائریکٹر لائف کیئر ہاسپٹل) نے تمام مہمانوں اور سابق اساتذہ کا خیرمقدم کیا، مہمانانِ گرامی کا گلاب کے پھولوں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔

سابق تجربہ کار استاذ ار۔ ین۔ گڑیگار صاحب نے اپنے تدریسی ایام کو یاد کرتے ہوئے پرانے ساتھیوں اور اُن کی خدمات کو سراہا۔ پی۔ ٹی کے استاد جناب محمد نظام الدین ممکٹی صاحب نے بھی اُن دنوں کی یادیں تازہ کیں اور اُس وقت کے شاگردوں اور کھلاڑیوں سے وابستہ اپنے تجربات پیش کیے۔

اسکول کے سابق لائبریرین قاضی محمد نعیم صاحب نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ اُن کا انجمن اسکول سے ایک خاص تعلق رہا ہے۔ اُن کے خاندان کے دیگر افراد بھی انجمن سے وابستہ رہ کر اسی ادارے میں تدریسی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلف اور دیگر ممالک میں ملازمت کے لیے جانے کے مشورے کے باوجود وہ صرف انجمن اسکول سے وابستہ رہے اور 36 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد سبکدوش ہوئے۔

معروف بلڈر اور ہمدرد قوم جناب ایس ایم ارشد صاحب نے اپنے تعلیمی دور کے واقعات اور تجربات بیان کیے۔ صدرِ جلسہ و صحافی جناب افتاب کولا صاحب نے بھی اسکول میں گزارے گئے یادگار لمحات اور دیگر سرگرمیوں کو تازہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اسکول سے متعلق چند سوالات بھی کیے اور درست جوابات دینے والوں کو انعامات سے نوازا۔

تمام معزز اساتذہ کو عبدالباسط ائیکری کی جانب سے یادگاری مومینٹوز پیش کیے گئے۔

پروگرام کے کنوینر جناب عبدالباسط ائیکری صاحب نے اختتامی کلمات میں تمام مہمانان، اساتذہ اور سابق طلبہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسکول کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے اساتذہ کے ساتھ وابستہ یادیں اور ان کے تکیہ کلام کو بھی دہرایا، جس سے محفل میں خوشگوار کیفیت پیدا ہوگئی۔ حاضرین نے بڑی دلچسپی سے پروگرام کی تمام گفتگو اور یادوں سے لطف اٹھایا۔

بعد ازاں دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا گیا، جس سے تمام شرکاء محظوظ ہوئے۔ پروگرام کے اختتام پر جناب ایس ایم ارشد صاحب اور عبدالباسط ائیکری صاحب کی جانب سے تمام حاضرین کو گفٹ بیگز پیش کیے گئے۔ شام چار بجے یہ یادگار تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں جناب افتاب کولا، جناب ایس ایم ارشد، جناب حافظ عسکری، جناب عرفان جوباپو اور جناب سلمان جوباپو صاحب نے بھرپور تعاون کیا۔

اللہ تعالیٰ اس رفاقت اور اخلاص کو قائم و دائم رکھے اور اس انجمن کو مزید ترقیات سے نوازے۔ آمین۔

18/02/2026

*www.bhatkalnews.in*