*ادارہ ادب اطفال کے ذمہ داران کا نیا علمی کارنامہ۔۔*

*بچوں کے خوابوں کو ملے گی نئی پرواز۔*

*بھٹکل کی علمی باکس کمپنی نے تیار کیا بچوں کا جدید لیپ ٹاپ۔*

( بھٹکل نیوز ڈاٹ کام ایڈیٹر ڈیسک)

بھٹکل کے باصلاحیت اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے خواہشمند نوجوانوں نے ایک قابلِ فخر کارنامہ انجام دیتے ہوئے بچوں کے لیے ایک منفرد اور مفید تعلیمی لیپ ٹاپ(کھلونوں کے طرز پر) تیار کیا ہے، جس کا افتتاح آج عمل میں آنے والا ہے۔

ذرائع کے مطابق  بھٹکل ادارہ ادب اطفال” کے  ذمہ داران خصوصا جناب مولانا عبداللہ غازی ندوی دامد ابو صاحب اور ان کے رفقاء نے ملکِ چین اور دیگر صنعتی ممالک کا علمی و تجارتی دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید فیکٹریوں کا گہرا مشاہدہ کیا۔ اس دوران انہوں نے نہ صرف وہاں کی ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا بلکہ اپنے تعلیمی اور دینی ویژن کو موثر انداز میں پیش کرنے کے لیے  بچوں کے لیے کھلونوں کے طرز پر ایک جدید لیپ ٹاپ تیار کیا ہے، یہ لیپ ٹاپ خاص طور پر کم عمر بچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، تاکہ وہ  دینی، اخلاقی اور تعلیمی تربیت حاصل کر سکیں۔

یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھٹکل ادارہ ادب اطفال کے ذمہ داران تعلیم اور اخلاقی و دینی خدمات کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اپنی شناخت قائم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ بیرونِ ملک کے صنعتی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے مقامی سطح پر ایسا مفید تعلیمی پروڈکٹ تیار کرنا یقیناً قابلِ تحسین ہے۔ مقامی حلقوں میں اس ایجاد کو خوب سراہا جائے گا. توقع کی جا رہی ہے کہ یہ لیپ ٹاپ بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 آج بروز سنیچر، 14 فروری 2026، شام پانچ بجے رابطہ ہال میں اس جدید یمنی لیپ ٹاپ کی تقریب افتتاح منعقد ہوگی۔ یہ جدید تعلیمی لیپ ٹاپ بچوں کو ٹیکنالوجی کے میدان میں اگے بڑھنے کا شوق پیدا کرنے اور ان کی ذہنی نشوونما میں معاون ثابت ہوگا۔  والدین، اساتذہ اور علم دوست افراد اس اہم افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اس تعلیمی پیش رفت کا حصہ بنیں اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ اج افتتاحی تقریب کے موقع پر لیپ ٹاپ کی خریداری پر کچھ رعایت  بھی رکھی گئی ہے۔

مزید معلومات کے لیے ادارہ ادب اطفال کے ذمہ داران سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

14/02/2026

*bhatkalnews.in*