ہماچل کے کلو میں پلک جھپکتے ہی کئی گھر زمیندوز،اور لینڈ سلائیڈنگ
(قومی آوازبیورو)کلو: ہماچل پردیش میں گزشتہ کئی دنوں سے موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست سے تباہی کی جو ویڈیو اور تصاویر سامنے آئی ہیں وہ پریشان کن ہیں۔ کلو سے بھی تباہی کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ ہی دیر میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کئی مکانات زمیندوز ہو گئے۔ تباہی کا منظر آپ نیچے دیے گئے ویڈیو لنک میں دیکھ سکتے ہیں۔خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ تباہی کی یہ ویڈیو کلو ضلع کے آنی قصبے میں لینڈ سلائیڈنگ کی ہے۔ ایجنسی کے مطابق پولیس نے اس ویڈیو کی تصدیق کی ہے۔ ریاست میں بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی میں اب تک 70 سے زائد افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ سینکڑوں سڑکیں، پل اور مکانات تباہ ہو چکے ہیں۔ ریاست کے سی ایم نے بتایا تھا کہ اس تباہی میں 10 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔
کیرالہ: این سی ای آر ٹی کے ذریعہ ہٹائے گئے ابواب نصاب میں پھر ہوئے شامل، وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے بتائی وجہ
(قومی آوازبیورو)این سی ای آر ٹی نے گیارہویں اور بارہویں درجہ کے کتابوں سے کچھ ابواب گزشتہ دنوں ہٹا دیا تھا، لیکن کیرالہ میں طلبا ان ہٹائے گئے ابواب کو بھی پڑھیں گے۔ دراصل کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پینارائی وجین نے این سی ای آر ٹی کی کتابوں کے ساتھ گیارہویں اور بارہویں درجہ کے لیے ایڈیشنل کتابیں جاری کی ہیں۔ اس میں وہ ابواب بھی شامل ہیں جو مبینہ طور سے این سی ای آر ٹی کی کتابوں سے ہٹا دیے گئے ہیں۔ اس معاملے میں وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ کتابوں سے جو حصے ہٹائے گئے ہیں ان میں مہاتما گاندھی کے قاتلوں کا بیان ہے۔ یعنی گاندھی جی کے قاتلوں اور تنظیموں کی شبیہ کو وہائٹ واش کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ این سی ای آر ٹی نے ریشنلائزیشن کے نام پر 2023-24 کی کتابوں میں کئی بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ کچھ ابواب کو کتاب سے پوری طرح ہٹا دیے گئے ہیں۔ ریاست نے اس معاملے کو بہت ہی سنجیدگی سے لیا ہے۔ پینارائی وجین کے مطابق جن ابواب کو بچوں کو ضروری طور پر پڑھایا جانا چاہیے انھیں تاریخ، سیاسیات، معاشیات، سماجیات کی کتابوں میں ایڈیشنل طور پر جوڑا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے این سی ای آر ٹی کے ذریعہ ہٹائے گئے ابواب پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واضح لفظوں میں کہا کہ یہ ادارہ یکطرفہ فیصلہ لے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بچوں کو دی جانے والی ابتدائی تعلیم کی ذمہ داری ریاستی حکومتوں کی ہے۔ حالانکہ پورے ملک کو ایک ایجوکیشن پالیسی کی ضرورت ہے جس میں آئینی اقدار، سماجوادی نظریات، جنسی انصاف اور سائنسی روش جیسے موضوعات کو نصاب میں شامل کیا جانا چاہیے۔ پینارائی وجین کا کہنا ہے کہ این سی ای آر ٹی نے ان ایشوز پر توجہ دینے کی جگہ ان ابواب کو ہٹا دیا جن میں سائنسی روش اور آئینی اقدار کے بارے میں سکھایا جاتا ہے۔ اس نصاب میں سے ایک باب مہاتما گاندھی کے قتل کا بھی ہٹایا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سبھی کو پتہ ہے کہ گاندھی جی کو کس نے مارا تھا اور کون سی تنظیم اس کے پیچھے تھی۔ انھوں نے سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں کے وزن کو کم کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس طرح کے ابواب کو ہٹایا جائے۔
چندریان -3: سدارامیا نے اسرو کے سربراہ سومناتھ کو گلدستہ پیش کیا
بنگلورو، 24 اگست (یو این آئی) کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے جمعرات کو ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کا دورہ کیا اور چاند کے جنوبی قطب پر چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ پر اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں پھول پیش کئے سرکاری ذرائع نے بتایا "مسٹر سدارامیا نے سائنسدانوں سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر سومناتھ کو گلدستہ اور پگڑی پیش کی۔"چندریان 3 کل شام 6;4بجے چاند کے جنوبی قطب پر اترا، اس تاریخی تقریب کا پوری قوم نے جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا۔اس کے ساتھ ہی ہندوستان چاند کی جنوبی قطب کی سطح پر اترنے والا دنیا کا پہلا ملک اور امریکہ، چین اور سابق سوویت یونین کے بعد اس کی سطح پر اترنے والا چوتھا ملک بن گیا۔روور نے لینڈر سے باہر نکل کر چلنا شروع کر دیا، لینڈر وکرم کی کل شام 6:04 بجے چاند کے جنوبی قطب پر سوفٹ لینڈنگ کے تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد اسرو نے کہا "ہندوستان چاند پر چل پڑا۔" ISRO نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم (سابقہ ٹویٹر) پر کہا روورلینڈر وکرم سے نکالا گیا۔ چندریان 3 روور ہندوستان میں بنایا گیا - چاند کے لیے بنایا گیا! روور لینڈر سے باہر نکلا اور ہندوستان نے چاند پر اپنی چہل قدمی شروع کر دی۔
روس:واگنرملیشیا کے سربراہ پریگوژن ماسکو کے نزدیک طیارہ حادثے میں ہلاک
(العربیہ ڈاٹ نیٹ )روس کے کرائے کے فوجی گروپ واگنر سے وابستہ ٹیلی گرام چینل نے ملیشیا کے سربراہ یوگینی پریگوژن کی طیارہ حادثے میں ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔گرے زون چینل کی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’واگنر گروپ کے سربراہ، روس کے ہیرو،مادرِ وطن کے سچے محبِ وطن یوگینی وکٹوروفچ پریگوژن روس کے غداروں کے اقدامات کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے ہیں‘‘۔العربیہ نیوز چینل کے مطابق روس کی فوجی ویب سائٹ ریدوفکا نے بھی بدھ کی رات ماسکو کے شمال میں گر کر تباہ ہونے والے ایک نجی طیارے میں روس کی کرائے کی ملیشیا کے سربراہ یوگینی پریگوژن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی ریا نے ایمرجنسی سروسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ نجی طیارہ گرنے کے مقام سے آٹھ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔حکام کے مطابق بدھ کی شام ماسکو کے شمال میں واقع علاقے تفیر میں ایک نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اس میں سوار مسافروں میں کرائے کی ملیشیا واگنر کے سربراہ یوگینی پریگوژن کا نام بھی شامل تھا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تفیرکے علاقے میں آج رات ایمبریر طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق روس کی ایوی ایشن ایجنسی روزاویاتشیا نے بتایا کہ مسافروں کی فہرست کے مطابق ان میں یوگینی پریگوژن کا نام اور لقب بھی شامل ہے۔روس کی ہنگامی صورت حال کی وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک نجی ایمبریر لیگیسی طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جارہا تھا اور یہ تفیر ریجن میں واقع گاؤں کوچینکینف کے نزدیک گر کر تباہ ہوا ہے۔طیارے میں عملہ کے تین ارکان سمیت 10 افراد سوار تھے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔واگنرگرے زون سے وابستہ ٹیلی گرام چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی وزارتِ دفاع کی فضائی دفاعی فورسز نے پریگوژن کے طیارے کو مارگرایا ہےواضح رہے کہ باسٹھ سالہ پریگوژن نے 23 اور 24 جون کو روس کے اعلیٰ فوجی حکام کے خلاف بغاوت کی قیادت کی تھی جس کے بارے میں صدر ولادی میرپوتین کا کہنا تھا کہ اس سے روس خانہ جنگی کی لپیٹ میں آ سکتا تھا۔اس بغاوت کو مذاکرات اور بظاہر کریملن معاہدے کے ذریعے ختم کیا گیا تھا۔اس کے تحت پریگوژن نے ہمسایہ ملک بیلاروس منتقل ہونے پر اتفاق کیا تھا۔ لیکن معاہدے کے بعد وہ روس کے اندر آزادانہ نقل و حرکت کرتے دکھائی دے رہے تھے۔پریگوژن روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور چیف آف جنرل اسٹاف ویلری گیراسیموف کی یوکرین میں جنگی حکمتِ عملی کے مخالف رہے ہیں۔انھوں نے گذشتہ پیر کو اپنا ایک ویڈیو خطاب پوسٹ کیا تھا۔اس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اسے افریقا میں فلمایا گیا تھا۔
چندریان 3 کی کامیابی میں ایک اور مسلم نوجوان اریب احمد کا اہم رول
(روزنامہ منصف )مظفر نگر: چاند کے جنوبی قطب پر چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے ساتھ ہی مظفر نگر جشن کے ماحول میں ڈوب گیا۔ کھٹولی کے لال اریب احمد نے خوشی کے ان لمحات کو دوبالا کردیا۔ اسرو کے ایک سائنسدان اریب احمد چندریان 3 کے لانچ سے لے کر لینڈنگ تک مشن کا حصہ رہے ہیں۔چہارشنبہ کی شام جیسے ہی چندریان 3 چاند کی زمین پر اترا، لوگوں نے اریب کے افراد خاندان کو مبارکباد دیتے ہوئے زبردست جشن منایا۔ کھٹولی سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے آتش بازی کر کے جشن منایا۔مظفر نگر کے کھٹولی قصبہ کے محلہ مٹھولال کے رہنے والے قاضی مہتاب ضیاء کے اکلوتے بیٹے اریب احمد انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) میں انجینئر سائنسدان ہیں۔ جن کی تعیناتی سال 2021 سے سری ہری کوٹا، چنئی میں ستیش دھون خلائی ٹیسٹ سینٹر میں ہے۔ چندریان 3 یہاں بنایا گیا تھا۔اریب کے والد کے مطابق، ‘ان کا بیٹا چندریان 3 سیٹلائٹ ٹیم کا حصہ رہا ہے۔ اس کے علاوہ دوسری ٹیم پروجیکٹ کا کام کرتی ہے۔ بتایا کہ پوری ٹیم نے بہت محنت کی ہے۔ جس کا نتیجہ چندریان 3 کی کامیاب لانچنگ اور لینڈنگ ہے۔لانچنگ کے ساتھ ہی، اریب کا خاندان چہارشنبہ کی شام کو جشن میں تھا، جو چاند پر کامیاب لینڈنگ سے خوش تھا۔ اسرو کے سائنسدانوں نے جیسے ہی چندریان 3 کو چاند کی سطح پر اتارنے کا اعلان کیا،۔اسرو میں سائنسدان اریب احمد کے والد قاضی مہتاب ضیاء نے کہا کہ ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی مضبوط قوت ارادی اور اسرو کے سائنسدانوں کی کمر توڑ محنت نے ملک میں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔کھٹولی کے باشندوں نے بھی اریب کے والد کو مبارکباد دی اور ان لمحات کو ملک کے لیے یادگار قرار دیا۔کھٹولی کے باشندوں نے بھی اریب کے والد کو مبارکباد دی اور ان لمحات کو ملک کے لیے یادگار قرار دیا۔بدھ کی شام چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ دیکھنے کے لیے لوگ شاہ اسلامی لائبریری میں جمع ہوئے۔ قاری خالد نے اس لمحے کو تاریخی قرار دیا۔ دلشاد پہلوان نے کہا کہ یہ فخر کا لمحہ ہے۔
روجیکٹ شکتی کے تحت فوج کی طاقت بڑھنے کا راستہ ہموار، وزارت دفاع نے 7800 کروڑ روپے کی دی منظوری
(قومی آوازبیورو)وزارت دفاع نے جمعرات کے روز تقریباً 7800 کروڑ روپے کی کیپٹل ایکوئزیشن تجاویز کو منظوری دے دی۔ اس میں ایم آئی-17 وی 5 ہیلی کاپٹرس کے لیے الیکٹرانک وارفیئر سوٹ کی خرید بھی شامل ہے۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں ڈیفنس ایکوئزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے ان تجاویز کو 24 اگست کے روز منظوری دی۔اس سلسلے میں وزارت دفاع نے جانکاری دی ہے کہ ڈی اے سی کے ذریعہ منظور تجاویز میں لائٹ مشین گن (ایل ایم جی) کی خرید اور دوسرا ہندوستانی بحریہ کے اسلحہ ایم ایچ-60 آر ہیلی کاپٹرس کی خرید شامل ہے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ "وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی صدارت میں منعقد ڈی اے سی کی میٹنگ میں تقریباً 7800 کروڑ روپے پر مشتمل کیپٹل ایکوئزیشن تجاویز کے لیے ضروری منظوری دی گئی۔جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیت بڑھانے کے لیے ڈی اے سی نے خرید (ہندوستانی-آئی ڈی ڈی ایم) کیٹگری کے تحت ایم آئی-17 وی 5 ہیلی کاپٹرس پر الیکٹرانک وارفیئر (ای ڈبلیو) سوٹ کی کرید اور قیام کے لیے اے او این فراہم کیا ہے۔ ای ڈبلیو سوٹ بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) سے خریدا جائے گا۔
0 تبصرے